المعرفت منزل
*پچھلی 2 اقساط میں عربوں کے معاشی اور معاشرتی حالات بیان کئے گئے.. اس قسط میں مختصرََا اس دور کے سیاسی حالات بیان کئے جارہے ہیں..*
*ظہور اسلام سے پہلے عرب قبائلی نظام میں تقسیم تھے اور سرزمین عرب کے ریگستانوں میں دانہ ہاۓ تسبیح کی طرح بکھرے ہوۓ تھے.. قبائل کا سیاسی نظام نیم جمہوری تھا.. قبیلہ کا ایک سردار مقرر ہوتا جس کی شجاعت، قابلیت اور فہم و فراست کے علاوہ سابقہ سردار سے قرابت داری کا بھی لحاظ رکھا جاتا.. تمام لوگ اپنے سردار کی اطاعت کرتے تاہم سردار قبیلہ کے بااثر لوگوں سے صلاح مشورہ بھی کرلیتا*
*عرب قوم کیونکہ اکھڑ مزاج قوم تھی تو بعض اوقات کسی معمولی سی بات پر اگر دو مختلف قبیلے کے افراد میں جھگڑا ہوجاتا تو اسے پورے قبیلے کی انا کا مسلہ بنا لیا جاتا اور پھر مخالف قبیلے کے خلاف اعلان جنگ کردیا جاتا.. بسا اوقات یہ جنگیں مدتوں جاری رہتیں.. مثلََا بنو تغلب اور بنو بکر میں بسوس نامی ایک اونٹنی کو مار ڈالنے پر جنگ کا آغاز ہوا اور یہ جنگ پھر چالیس برس جاری رہی..*
*جب ہم جزیرہ نما عرب کے اطراف پر نظر ڈالتے ہیں تو ایک طرف روم کی عظیم بازنطینی سلطنت اور دوسری طرف ایران کی عظیم ساسانی سلطنت نظر آتی ہیں.. جزیرہ نما عرب کو ایک لحاظ سے ان دو عظیم ہمسایہ حکومتوں کے درمیان ایک بفر سٹیٹ کا درجہ حاصل تھا.. اہل عرب ان دو ہمسایہ سلطنتوں کو "اسدین غالب" (دو طاقتور غالب شیر) کہا کرتے تھے*
*اس وقت یہ دنیا کی دو سب سے طاقتور ترین اقوام تھیں جو کئی صدیوں سے آپس میں برسر پیکار تھیں.. کبھی رومی ایرانیوں کو پامال کرتے ہوۓ شکست فاش سے دوچار کردیتے اور کبھی میدان جنگ میں ایرانیوں کی فتح کے طبل بجتے*
*روم کی بازنطینی سلطنت کا حکمران "قیصر" کے لقب سے حکومت کرتا جبکہ ایران کی ساسانی سلطنت کا حکمران "کسریٰ*
*کہلاتے.. آپ ﷺ کے دور میں روم پر قیصر "ہرقل" کی حکومت تھی جبکہ ایران پر آپ ﷺ کے بچپن میں مشہور ایرانی بادشاہ "نوشیرواں" کی حکومت تھی جبکہ اس کے بعد "خسرو پرویز" ایران کا شہنشاہ بنا جس نے آپ ﷺ کے تبلیغی خط کو پھاڑنے کی گستاخی کی تھی*
*یہاں میں عربوں کی تاریخ اور ﷺ کی ولادت مبارکہ کے وقت سرزمین عرب کے عمومی حالات کا سلسلہ تمام کرتا ہوں*
📚📚📚📚📚📚📚
سیرت المصطفیٰ.. مولانا محمد ادریس کاندہلوی
▪️ *بچوں کی اچھی تربیت کے لئے اس پیغام کو کاپی پیسٹ کی بجائے فارورڈ کریں تاکہ خیر کے کام میں میں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہوسکیں*▪️
*واٹس چینل کھولنے کے بعد Follow کو ضرور کلک کلک کریں* ▪️
▪️ *بچوں کی اسلامی تربیت گروپ میں شمولیت کے لئے تربیت لکھ کر وٹس ایپ میسج کیجئے 03089248729* ▪️

