المعرفت منزل
*سابقہ قسط میں حضرت عبداللہ بن عبدالمطلب کی وفات اور آپﷺ کی ولادت مبارکہ کے وقت پیش آنے والے چند غیر معمولی واقعات بیان کیے گئے.. اس قسط میں ایسا ہی ایک غیر معمولی واقعہ جو شہنشاہ ایران کے محل میں پیش آیا , بیان کیا جاۓ گا..*
*حافظ ابوبکر محمد بن جعفر بن سہل الخرائطی اپنی کتاب "ہواتف الجان" میں مختلف حوالوں سے بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت مبارکہ کے وقت ایران کے مشہور بادشاہ "نوشیرواں" کے ایوان میں سخت زلزلہ آیا اور اس کے ایوان کے چودہ کنگرے (گنبد) ٹوٹ کر گرپڑے.. اگر بات یہاں تک ہی محدود رہتی تو اسے ایک حادثہ سمجھ کر توجہ کے قابل نہ سمجھا جاتا مگر اس زلزلہ کے ساتھ چند اور بہت ہی غیر معمولی اور چونکا دینے والی باتیں بھی ظہور پذیر ہوئیں جن میں ایک یہ تھی کہ شاہی آتشکدے میں پچھلے ہزار سال سے روشن آگ بھی بنا کسی وجہ کے ٹھنڈی پڑگئی..*
*ایک ہزار سال میں ایسا کبھی نہ ہوا تھا کہ اس مقدس آتشکدے کی آگ بجھی ہو.. دوسری طرف بحیرہ ساوہ بھی حیران کن طور پر جوش کھا کر ابلنے والا ہوگیا..*
*نوشیرواں یہ تمام واقعات دیکھ کر چونک گیا.. اس نے اپنے مشیر "موبذان" کو بلا کر یہ سب واقعات سناۓ اور اس کی راۓ طلب کی..*
*موبذان نے نوشیرواں کو بتایا کہ کل رات اس نے بھی ایک عجیب خواب دیکھا ہے کہ عرب کی طرف سے انسانوں کے غول کے غول اونٹوں پر سوار فارس (ایران) کی طرف امڈے آرھے ہیں اور انہوں نے دریاۓ دجلہ کو بھی عبور کرلیا ہے..*
*نوشیرواں جو پہلے ہی ان واقعات کی وجہ سے گہری سوچ میں تھا , یہ خواب سن کر پریشان ہوگیا.. اس نے موبذان سے اس خواب کی تعبیر پوچھی..*
*موبذان نے جواب میں کہا کہ چونکہ یہ سارے واقعات اور پھر یہ خواب معمولی نہیں ہیں تو بہتر ہے کہ ان کی ٹھیک ٹھیک تعبیر جاننے کے لئے کسی عالم سے رابطہ کرلینا چاہیے.. چنانچہ نوشیرواں نے موبذان کے مشورہ پر ایک خط لکھ کر یمن میں اپنے نائب السلطنت حاکم "نعمان بن منذر" کو بھیجا اور اسے حکم دیا کہ وہ فورا" اس کی خدمت میں حاضر ہو اور اپنے ساتھ کسی ایسے شخص کو لاۓ جو بڑا عالم ہو اور نوشیرواں کے تمام سوالوں کے جواب دے سکے..*
*کسر'ی ایران (ایران کے بادشاہ کا لقب کسر'ی ہوتا تھا جیسے روم کے حکمران "قیصر" اور مصر کے حکمران "فرعون" کہلاتے تھے) کا یہ شاہی فرمان ملتے ہی نممان بن منذر فورا" نوشیرواں کی خدمت میں حاضر ہوگیا اور کسر'ی کے حسب الحکم ایک بہت بڑے عیسائی عالم شخص "عبدالمسیح بن عمرو بن حیان بن نفیلہ غسانی" کو بھی ساتھ لے آیا..*
*نوشیرواں نے عبدالمسیح بن عمرو کو تمام واقعات اور موبذان کا خواب سنایا اور پھر انکی تعبیر پوچھی.. عبدالمسیح بن عمرو نے جواب دیا کہ اگر حضور چاہیں تو ان واقعات اور خواب کے بارے میں اپنا خیال ظاہر کرسکتا ہوں لیکن میری گزارش ہے کہ اس کے بارے میں میرے ماموں "سطیح" سے جو شام میں قیصر روم کی طرف سے نائب السلطنت ہیں , دریافت کیا جاۓ کیونکہ وہ مجھ سے کہیں زیادہ علم والے ہیں اور کہانت کے فن میں بھی طاق ہیں اور اس بارے میں مجھ سے بہتر بتاسکتے ہیں..*
*نوشیرواں کو عبدالمسیح کی بات پسند آئی اور اس نے اپنے کچھ آدمی اس کے ساتھ کرکے اسے اس کے ماموں سطیح کے پاس شام بھیج دیا..*
*عبدالمسیح بن عمرو شام کے دارالحکومت دمشق اپنے ماموں سطیح کے دربار میں پہنچا جہاں وہ اپنی ذریں مسند پر بڑی تمکنت سے بیٹھا تھا.. عبدالمسیح نے اسے سارے واقعات اور خواب سنا کر کہا کہ وہ شہنشاہ فارس نوشیرواں کی طرف سے آیا ہے اور نوشیرواں کی خواہش پر ان کی تعبیر جاننا چاہتا ہے..*
*عبدالمسیح کی باتیں سن کر سطیح چپ ہو گیا اور کسی نہائت گہری سوچ میں ڈوب گیا.. عبدالمسیح نے جب کوئی جواب نہ پایا تو یہ سمجھ کر کہ سطیح نے اسکی بات کو کوئی اہمیت نہیں دی ہے شکایتًا چند اشعار پڑھے جن میں سطیح کے عدم التفات کا گلہ کیا..*
*سطیح اشعار سن کر اپنے استغراق سے باہر آیا اور کہا.. "جو واقعات تم نے بیان کیے ہیں اگر وہ صحیح ہیں اور جو خواب موبذان نے دیکھا ھے وہ اس نے صحیح طور پر بیان کیا ہے تو سمجھ لو کہ ایک دن نہ صرف کسر'ی ایران کے ہاتھ سے سلطنت چھن جاۓ گی بلکہ یہ شام جس پر میں آج کل قیصرروم کی طرف سے حاکم بنا بیٹھا ہوں یہ بھی انہی عرب ناقہ (اونٹ) سواروں کے قبضے میں چلا جاۓ گا جنہیں موبذان نے خواب میں دریاۓ دجلہ عبور کرتے دیکھا ہے.."*
*جب عبدالمسیح نے اپنے ماموں سطیح کا جواب نوشیرواں کو فارس واپس آکر سنایا تو نوشیرواں نے کہا کہ ابھی تو میری اولاد میں کئی پشتوں تک حکمرانی چلے گی اس کے بعد جو ہوگا دیکھا جاۓ گا..*
*بہرکیف تاریخ بتاتی ہے کہ کچھ عرصہ بعد سطیح کی پیشگوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی اور آنحضرت ﷺ کی حیات مقدسہ کے آخری آیام سے فارس و روم کے خلاف جو فوج کشی شروع ہوئی وہ بلآخر تیسرے خلیفہ راشد امیرالمومنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی' عنہ کےعہد میں پایہ تکمیل کو پہنچی اور نہ صرف ایران کی تین ہزار ایک سو چونسٹھ سال سے جاری شہنشائیت کو مجاہدین اسلام نے اپنے گھوڑوں کی سموں تلے روند دیا بلکہ سرزمین شام پر بھی اسلامی علم لہرا دیا گیا..*
*سیرت النبی.. مولانا شبلی نعمانی..*
*سیرت المصطفیٰ.. مولانا محمد ادریس کاندہلوی..*
▪️ *بچوں کی اچھی تربیت کے لئے اس پیغام کو کاپی پیسٹ کی بجائے فارورڈ کریں تاکہ خیر کے کام میں میں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہوسکیں*▪️
*واٹس چینل کھولنے کے بعد Follow کو ضرور کلک کلک کریں* ▪️

